Choohe Khana Band Karen
ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا اور عرض کیا "میں بڑا آدمی بننا چاہتا ہوں، میں کیسے بن سکتا ہوں؟" مہاتما بودھ مسکرایا اور بولا "تم اپنے اندر موجود چھوٹے آدمیوں کو باہر نکال دو، تم بڑے بن جائو گے" شہزادے نے اس کے بعد کیا کہا اور کیا کیا یہ لمبی کہانی ہے لیکن جہاں تک بودھ کے فارمولے کی بات ہے، یہ بظاہر سادہ لیکن عملاً بہت مشکل ہے، ہم سب کے اندر کئی چھوٹے چھوٹے لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، یہ چھوٹے لوگ ہمیں پوری زندگی بڑا نہیں بننے دیتے، یہ ہمیں موت تک آگے نہیں بڑھنے دیتے۔
حیوانات کے ماہرین کا دعویٰ ہے زمین پر ایک ایسا وقت بھی گزرا تھا جب سارے شیر اور چیتے بلیاں تھے، یہ سائز میں فٹ تک ہوتے تھے، منہ سے میائوں کی آوازیں نکالتے تھے، گھروں اور آبادیوں کے قریب رہتے تھے، دودھ پیتے تھے اور بھیڑیوں کی خوراک بن جاتے تھے لیکن پھر ان میں سے چند گروہوں نے چوہے کھانا بند کر دیے اور یہ بڑے جانور شکار کرنے لگے، اس کے ساتھ ہی ان کا سائز اور عادات تبدیل ہونے لگیں، یہ اس کے بعد میائوں کی جگہ دھاڑنے لگے، ان کے دانت اور پنجے بڑے اور مضبوط ہوگئے اور ان کی سپیڈ بڑھ گئی۔
یہ بے خوف بھی ہو گئے اور انہوں نے اب تمام جانور حتیٰ کہ انسانوں سے بھی گھبرانا بند کر دیا اور یہ تمام تبدیلیاں صرف ایک تبدیلی سے آئیں، انہوں نے چوہے کھانے بند کر دیے تھے یعنی انہوں نے اپنے اندر کی چھوٹی بلی مار دی اور اس کے ساتھ ہی ہر چیز تبدیل ہوگئی، بلیوں میں آخری تبدیلی آسٹریلیا میں آئی تھی، آسٹریلیا میں 1788ء تک بلیاں نہیں ہوتی تھیں، انگریز انہیں آسٹریلیا لے کر آئے، ان میں سے کچھ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئیں، یہ شریف بلیاں ہیں، یہ دودھ پیتی ہیں، کیٹ فوڈ کھاتی ہیں، میائوں میائوں کرتی ہیں اور گھروں کے صوفے خراب کرتی ہیں جب کہ اسی نسل (Feral Cats) کی بعض بلیاں جنگلوں میں نکل گئیں اور صرف ڈیڑھ سو سال میں ان کا سائز اور وزن بڑھ گیا، یہ اب پندرہ سے بیس کلو وزنی ہیں اور اپنے سے کئی گنا بڑے جانوروں کو شکار کرتی ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے یہ اگلی چند دہائیوں میں چیتا یا شیر بن جائیں گی، سوال یہ ہے فیرل کیٹ کی ایک نسل سارا دن کھڑکی یا صوفے پر لیٹی اور میائوں میائوں کرتی رہتی ہے، اس کا وزن کلو سے دو کلوگرام تک رہتا ہے اور پوری زندگی انسانوں کے تلوے چاٹتی رہتی ہے جب کہ اسی نسل کی دوسری بلی کا وزن 15 سے 20 کلو گرام ہے، یہ سائز میں چیتے کے........
