menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Muashi Mawaqe Kho Raha Hai

10 1
07.02.2026

زرعی ملک کی شناخت رکھنے والا پیارا پاکستان آج صنعتی حوالے سے کچھ قابلِ قدر مقام کے قریب ہے۔ مزید اطمنان بخش پہلو یہ کہ تمام بڑی طاقتوں سے خوشگوار مراسم ہیں۔ ماضی میں ایسی نظیر کم ہی ملتی ہے۔ اگر امریکہ سے دوستی میں سرد مہری آئی تو روس کی طرف تھوڑا جھکاؤ کرلیا یا پھر شہد سے میٹھی اور سمندر سے گہری چین دوستی سے خود کو تسلی دے لی لیکن گزشتہ برس مئی کی جھڑپوں نے پاکستان کی اہمیت، طاقت اور افادیت کی تصدیق کردی اب کمزوری کا تاثر ختم ہوچکا ہے۔

دنیا سمجھ گئی ہے کہ یہ ملک تمام ڈھانچہ جاتی کمزریوں کے باوجود دفاعی حوالے سے کسی بھی میدان میں غیر متوقع نتائج دے سکتا ہے۔ اسی بنا پر تو وہ امریکہ جس کا خطے میں بھارت ترجیحی تزویراتی اتحادی ہے بھی پاکستان کو ساتھ لیکر چلنے لگا ہے۔ روس اور چین سے بھی اچھے مراسم ہیں اِن حالات میں ضرورت اِس امر کی ہے کہ عالمی مہربانیوں سے فائدہ اُٹھا کر ملک کی لاغر معیشت درست کی جائے تاکہ خطے کے ساتھ عالمی کردار مستحکم رہے۔ بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا بلکہ پاکستان معاشی مواقع کھو رہا ہے اور دستیاب عالمی مواقع سے فائدہ نہیں اُٹھایا جا رہا بلکہ سارا زور یہی بتانے پر ہے کہ دیکھو دنیا کی تمام بڑی طاقتوں سے اچھے تعلقات ہیں۔

کم امریکی محصولات، یورپی یونین سے جی ایس پلس کی سہولت، عرب اور وسط ایشیائی ممالک کی طرف سے تجارتی نرمی اور چین کا فیاضانہ رویہ ایسے مثبت پہلو ہیں جو ملکی معیشت لیے فائدہ مندثابت ہو سکتے ہیں۔ ایک اور اہم پہلو یہ کہ چین اور سعودی عرب دو ایسے ممالک ہیں جو پاکستان کو دفاعی کے ساتھ معاشی طور پر........

© Daily Urdu