Jahaz Khareeda Hai Bhai
ملک کے جمہوری نظام میں خواتین کو نظام کاحصہ بنانے کے لیے نشستیں مختص ہیں مگر کیونکہ انہوں نے ووٹ تو لینے نہیں ہوتے اور اگر قیادت سے قُربت بھی ہو تو بلا خوف و خطر ایسی ایسی حرکتیں کرجاتی ہیں جس پر جماعت اور قیادت بھی شرمندہ ہوتی ہے۔ پنجاب کے پاس وافر وسائل ہیں اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا وزیرِ اعظم سے چچا بھتیجی کا رشتہ ہے اسی لیے اُنھیں دیگر وزرائے اعلیٰ سے زیادہ اختیارات اور اہمیت حاصل ہیں۔ جب وسائل ہوں تو بندے کا دل مچل ہی جاتا ہے کہ اُس کے پاس کچھ ایسا منفرد ہوتا کہ جو بھی دیکھے رشک کرے اور سراہے۔ اسی لیے پنجاب حکومت نے گیارہ ارب کا ایک اور مزید جہاز خرید لیا ہے حالانکہ ضروریات کے لیے پہلے ہی اچھا طیارہ موجود ہے لیکن دل کیا کہ نئی اور منفرد چیز ہو لہذاغریب عوام کے خون پسینے کی کمائی کے گیارہ ارب روپے سے دل خوش کرلیا۔
مختلف مکاتبِ فکرنے تنقید کی تو مخصوص نشستوں کے زریعے وزیرِ اطلاعات بننے والی عظمی بخاری نے ابتدامیں بتایا کہ طیارہ ایمرجنسی میں ضرورت مندوں کی مددکے لیے خرید اگیا ہے حالانکہ اِتنا پُرتعیش طیارہ دنیا کے امیر ترین ممالک کے حکمرانوں کے پاس ضرور ہوتا ہے بطور فضائی ایمبولینس استعمال نہیں ہوتا۔ جب یہی نُکتہ بار بار اُٹھایا گیا نیز طیارہ آسٹریا کے شہر ویانا تک حکومتی مسافر لیکر چلا گیا تو موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ طیارہ کبھی کبھار وزیرِ اعلیٰ بھی استعمال کرلیا کریں گی جو کہ اب مکمل طور پر وزیرِ اعلیٰ کی صوابدید پر ہے۔ جس سے اتنی تو وضاحت ہوگئی ہے کہ ایمرجنسی کے........
