menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Gen Z Ki Baghawat, Modi Ka Gherao

24 0
25.07.2026

جین زی کی بغاوت، مودی کا گھیراؤ

بھارتی معاشرے میں گُھٹن بڑھ گئی ہے کیونکہ سوال کرنا غداری بنا دیا گیا ہے۔ صدیوں سے زات پات اور مذہبی تقسیم اب نفرت، تشدد اور عدم برداشت کی شکل میں ہے۔ اِس تناظر میں جین زی کی بغاوت اور مودی کے گھیراؤ کو سمجھنا مشکل نہیں۔ مودی جو تین بار انتخابات میں یقین دلانے میں کامیاب رہے کہ تم عظیم قوم ہو ہمارا ساتھ دینے سے بھارت خالص ہندو ملک بنے گا اور اکھنڈ بھارت کی راہ ہموار ہوگی جنونی ہندو ایسے دلفریب اور جھوٹے نعروں پر کچھ اِس طرح یقین کر بیٹھے کہ مودی کی حمایت میں شواہد جھٹلا دیتے دلیل سے بات کرنے کے راستے بند کرنے کی وجہ سے آج بھارتی معاشرہ ایسے بلند مینار پر کھڑا ہے جہاں اندھیروں اور خرابیوں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔

عالمی تنہائی کے شکار اِس ملک کا سب سے زیادہ عرصہ وزیرِ اعظم رہنے والا شخص بیرونی دوروں میں کھی کھی کرتا عالمی رہنماؤں کے زبردستی گلے ملتا اور اپنی زات کے لیے کوئی اعزاز لیکر واپس آتا ہے۔ بھارت کا بھلا نہ ہونے سے ہی عام شہریوں کی طرح بی جے پی کے جنونی ہندو بھی اپنی یکطرفہ اُلفت ترک کرنے پر مجبور ہیں جو اضطراب و بے چینی کی صورت میں ظاہر ہے مقبول قیادت کی ناقص کارکردگی پر بھارت کے طول و عرض میں موجود غم و غصہ مظاہروں کی صورت میں عیاں ہے۔

کئی عشروں سے ایسی کہانیاں سنائی جاتی رہیں کہ پاکستان اصل میں بھارت کو توڑنا چاہتا ہے لہذا حل یہ ہے کہ پاکستان کو توڑ دیا جائے ایسی کہانیاں مقبولیت بڑھانے اور اقتدار دلانے کاعرصہ دراز تک آسان نسخہ رہیں مگر 1971 میں جب پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تو یہ نسخہ اہمیت کھو بیٹھا........

© Daily Urdu