menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bangladesh o China Ki Sharakatdari

24 0
27.06.2026

بنگلہ دیش و چین کی شراکت داری

بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز ملائیشیا اور چین سے کیا ہے جس سے بنگلہ دیشی ترجیحات کی طرف اِشارہ ہوتا ہے۔ عام انتحابات میں جب اُن کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تو عام قیاس تھاکہ بنگلہ دیش اپنی جغرافیائی مجبوریوں کے پیشِ نظر بھارت کو نظر انداز کرنے کی سوچ ترک کرسکتا ہے جس سے تعلقات اگر گرمجوشی پر مبنی نہیں تو اچھی ہمسائیگی والے ضرور ہوجائیں گے مگر نئی حکومت کوشش کے باوجود عبوری حکومت کی زیادہ تر پالیسیاں بدل نہیں سکی اور کوششوں سے محض اِتنا فرق آیا ہے کہ بھارت نے رواں ماہ 28 جون سے سیاحتی ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن سرحدی اور مہاجرت کے مسائل پر تناؤ برقرار ہے۔

طارق رحمان کا 24 جون سے چین کا تین روزہ سرکاری دورہ ثابت کرتا ہے کہ بنگلہ دیش کا چین پر انحصار کم ہونے کی بجائے بڑھ رہا ہے حالانکہ اُس کی معیشت امریکی برآمدات پر زیادہ انحصار کرتی ہے مگر چین بھی بنگلہ دیش کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم اور غالب کردار کاحامل ہے اسی لیے بنگلہ دیش اب چین کی طرف مائل ہے یہ جھکاؤ خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو نمایاں کرتا ہے۔

بنگلہ دیش پر امریکہ، چین اور بھارت کا دباؤ ہے تینوں ہی جنوبی ایشیا کے اِس ملک پر غلبہ چاہتے ہیں عالمی سطح پرجاری چین اور امریکہ کی........

© Daily Urdu