Attar Ke Balak Aur Mareezon Ki Khwahish
عطار کے "بالک" اور مریضوں کی "خواہش"
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو علاج کے لئے شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔ حکومت، پاکستان پریزن رولز (قیدیوں اور زیر سماعت مقدمات کے ملزمان یعنی حوالاتیوں کے لیئے قانون) 1978 کی بعض شقوں کا سہارا لئے نظر ثانی کی اپیل کے ساتھ عدالت پہنچ گئی۔ قوانین کی حد تک حکومت کا موقف درست ہے مگر کیا اس ملک کے معرض وجود میں آنے سے آج تک سارے کام دھندے قوانین کے مطابق ہوتے آئے ہیں؟
اس معاملے پر اس سے زیادہ مزید کچھ نہیں کیونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کے نمائندوں اور حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کے وفود کی اپوزیشن رہنماوں محمود خان اچکزئی و سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ تحریک انصاف کے ایک وفد نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقات کی حکومتی اتحادی جماعت کے وفد کی قومی اسمبلی و سینیٹ میں حزب اختلاف کے قائدین سے ملاقات میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں کے علاوہ تحریک تحفظِ آئین نامی اتحاد کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ ان ملاقاتوں کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کی گئی گفتگو بڑی دلچسپ ہے سیاستدان ایسی ہی دلچسپ اور "پُرمغز" گفتگو کرتے رہتے ہیں یہی سیاست اور سیاسی عمل کا حُسن ہے جو ہمارے ہاں اب متروک ہوتا جارہا ہے۔
اس پر دو آرا ہرگز نہیں کے سیاسی عمل تحمل تدبر اور مکالمے سے آگے بڑھتا ہے۔ ہمارے ہاں بسا اوقات نہیں بلکہ اکثر اسے تندوتیز بیانات اور تحقیر سے عبارت........
