Koilay Si Siyah Qismaten
شانگلہ کی سرسبز وادیاں، بلند پہاڑ اور دلکش مناظر دیکھ کر شاید ہی کوئی اندازہ لگا سکے کہ انہی پہاڑوں کے دامن میں کتنے ایسے گھر آباد ہیں جن کے چراغ بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں جلتے نہیں، بجھ جاتے ہیں۔ یہ نوجوان شوق سے نہیں جاتے۔ وہ اپنی ماؤں کی دعاؤں، بوڑھے باپ کی امیدوں، بیوی کی آنکھوں اور بچوں کی بھوک کو ساتھ لے کر نکلتے ہیں۔ وہاں پیاز کے ساتھ سوکھی روٹی کھاتے ہیں، کوئلے کی گرد سانسوں میں بھرتے ہیں اور ہر روز موت کے سائے میں رزق تلاش کرتے ہیں، تاکہ ان کے گھر کا چولہا ٹھنڈا نہ پڑ........
