menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Inn Mardon Ka Kya Bharosa

43 0
02.10.2026

اِن مردوں کا کیا بھروسا

کچھ دیر پہلے ایک بہت بے باک بے اور حیا ملک میں رہنے والی ایک عزیز سہیلی کی آن لائن کونسلنگ کرکے فارغ ہوئی تھی۔ موصوفہ سپیوفائل sapiophile ہیں اور تازہ تازہ ایک پاکستانی ادھیڑ عمر صاحب نے، جو بہت ذہین ہیں، دیکھنے میں متین بھی ہیں، مگر ایسی رنگین ای میلز ان کو بھیجیں کہ ان کو لگا کہ ان کو محبت ہوگئی ہے۔ پھر جو ہوا سو ہوا۔ مختصر یہ کہ sapiosexual سیپیوسیکس یول موصوف نے ان کو بڑے احترام سے مشکل الفاظ میں لپٹی ہوئی ایک ای میل میں اللہ حافظ کہہ دیا۔

اب ہم کلینکل پریکٹس میں تو ہیں نہیں، لہٰذا ان کو بھی صرف محتاط سا صبر اور دلاسا دیا یہ بھی کہا: بہنا، آپ تو یوں نہ کرتیں۔ اُس ملک میں رہ کر ایک پاکستانی مرد کے ساتھ ای میل پر خط و کتابت کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ پاکستانیت جتانے کے اور بھی قرینے ہیں!

کچھ اشعار سنا دیے، جیسا کہ ڈاکٹر بشیر بدر کا یہ والا شعر:

کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا

پھر دیسی شرم بھی دلائی

شدت تشنگی میں بھی غیرت مے کشی رہی اس نے جو پھیر لی نظر میں نے بھی جام رکھ دیا

ٹرک والی شاعری اور نصیحت بھی کر دی:

بیوفا یار سے نسوار بہتر

خیر! پلیز آپ لوگ نسوار پر نہ آ جائیں، ہر طرح کے نشے سے پرہیز، الفاظ سمیت۔

پھر انسٹا کو سکرول کیا تو یہ دیکھا:

ایک کچوری، دو سموسہ اِن مردوں کا کیا بھروسا

پہلی مرتبہ یہ جملہ پڑھا تو مجھے ہنسی آئی۔

کیا بات ہے جی، ہندوستان میں ناری احتجاج کی!

سوچا، کیا کمال ہے! استحصال، خوف، عدم تحفظ اور مردانہ جارحیت جیسے سنجیدہ موضوع پر احتجاج کرنے والی لڑکیوں نے کچوری اور سموسے کو بھی احتجاج کا حصہ بنا لیا۔

پھر میں نے دوبارہ پڑھا۔

اور ہنسی کو آنسوؤں کی رم جھم نے نمکین کر دیا۔

کیونکہ کبھی کبھی مزاح، خوف کا دوسرا نام ہوتا ہے۔

ہندوستان میں حالیہ دنوں میں جنسی تشدد کے متعدد واقعات نے احتجاج کو جنم دیا۔ دہلی میں طالبات سڑکوں پر نکلیں۔ نعرے لگے۔ سوال اٹھائے گئے کہ ہر بار لڑکی کی آزادی، اس کی نقل و حرکت، اس کے لباس اور اس کی لوکیشن کو محدود کرنے کی بات کیوں ہوتی ہے؟ مجرم کو اندر کرنے کے بجائے لڑکی کو اندر رکھنے کا مشورہ کیوں دیا جاتا ہے؟

ایک نعرہ تھا: "ریپسٹ کو اندر کرو، لڑکیوں کو نہیں"۔

اور ایک اور: "بیٹی کی لوکیشن نہیں، بیٹے کا اِنٹینٹ چیک کرو"۔

بہت برس پہلے جب میں بہت ایکٹو تھی،........

© Daily Urdu