Adabi Mehfilein, Khawateen Likhari Aur Nazar Andaz Hone Ki 101Wi Shakal
ادبی محفلیں، خواتین لکھاری اور نظرانداز ہونے کی 101ویں شکل
انسٹاگرام پر یونہی سرسری نظر دوڑائی۔ عجیب سا احساس ہوا کہ جیسے جیسے سال اختتام کی طرف بڑھتا ہے، ادبی محفلوں، کتابوں کے میلوں، فیسٹیولز اور مکالموں کی رونق کچھ زیادہ ہی بڑھ جاتی ہے۔ تصویریں، گروپ فوٹوز، اسٹیج، مائیکروفون، کتابیں اور مسکراتے ہوئے چہرے۔ میں نے بھی چند پوسٹس ذرا غور سے دیکھیں۔ خواتین بھی مہمان مقررین تھیں، پینلسٹس تھیں۔ کہیں ادبی گفتگو ہو رہی تھی، کہیں خواتین کی فکری موجودگی کا جشن منایا جا رہا تھا۔
پھر ایک لمحے کو پریشان ہوئی اور شاید کچھ پشیمان بھی۔ کیا مجھے اپنے آپ کو ان تصویروں میں کہیں نہ پا کر رقابت محسوس ہو رہی ہے؟ کیا یہ محض ایک ایسی عورت کی بے چینی ہے جسے کسی محفل میں مدعو نہیں کیا گیا؟ کیا میں بھی وہی کر رہی ہوں جس پر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بناتی ہوں؟ اور کیا فیمینسٹ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جو خواتین آج نمایاں ہیں، ان کی ادبی حیثیت، علمی قد اور فکری کام کو ان کے سرپرستوں، اسپانسرز یا سماجی و ادارہ جاتی تعلقات سے الگ کرکے دیکھنا بھی چھوڑ دوں؟
نہیں، معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے۔ میں کسی کے اسٹیج پر ہونے سے پریشان نہیں ہوں۔ نہ کسی عورت کی کامیابی میرے لیے مسئلہ ہے۔ لیکن یہ سوال ضرور ہے کہ ہم کامیابی کی تعریف کس بنیاد پر کرتے ہیں؟ کس کو........
