Pakistani Behri Quwat Ka Naya Baab
پاکستانی بحری قوت کا نیا باب
بحری دفاع کسی بھی ساحلی ریاست کے لیے محض عسکری ضرورت نہیں بلکہ اس کی خودمختاری، معاشی سلامتی اور اسٹریٹجک بقا کا ضامن ہوتا ہے۔ موجودہ عالمی منظرنامے میں جہاں سمندر طاقت کے توازن کا ایک اہم میدان بن چکا ہے، وہاں پاکستان کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ایک غیر معمولی پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ محض ایک ہتھیار کی آزمائش نہیں بلکہ قومی دفاعی حکمتِ عملی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، جس کے اثرات دور رس اور کثیرالجہتی ہیں۔
اس تجربے کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ میزائل کو سمندر میں موجود بحری جہاز سے فائر کیا گیا اور اس نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو غیر معمولی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس کامیابی نے نہ صرف پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو واضح کیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستان جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ رہتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل ترقی دے رہا ہے۔ آج کی بحری جنگیں روایتی توپ و تفنگ سے آگے بڑھ کر ٹیکنالوجی، رفتار اور درستگی کے امتزاج کا تقاضا کرتی ہیں اور اس تناظر میں یہ تجربہ پاکستان کی پیش قدمی کا واضح مظہر ہے۔
یہ امر بھی قابلِ غور ہے کہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل جیسے نظام محض حملہ آور ہتھیار نہیں ہوتے بلکہ درحقیقت دفاعی توازن کو برقرار رکھنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ سمندر........
