menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Makran Medical College Ka Naya Ehad

22 0
07.04.2026

مکران میڈیکل کالج کا نیا عہد

بلوچستان کے تعلیمی اور طبی منظرنامے میں حالیہ پیش رفت ایک مثبت اور تاریخی لمحے کی عکاسی کرتی ہے، جس نے نہ صرف صوبے کے طبی نظام کو تقویت دی ہے بلکہ نوجوان ڈاکٹرز اور طلباء کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل کے قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد سے تربت کا سفر کیا اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال تربت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مکران میڈیکل کالج کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں کالج سے منسلک ٹیچنگ اسپتال کے مختلف شعبوں، طبی سہولیات اور تدریسی نظام کا جائزہ لینا تھا۔

ٹیچنگ اسپتال کے ہر شعبے میں موجودہ اور دستیاب وسائل کی جانچ نے وفد کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال، سروسز اور تعلیمی معیار کا مکمل اندازہ لگا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، پی پی ایچ آئی کیچ کے ہیڈ مرتضیٰ بلوچ اور پولیس افسران بھی وفد کے ساتھ تھے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس اقدام میں حکومتی سطح پر مکمل تعاون اور سنجیدگی پائی جاتی ہے۔

ٹیچنگ اسپتال کے دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی، مکران میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افضل خالق اور سینئر چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر مصباح منیر نے مختلف شعبوں کے متعلق مفصل بریفنگ دی۔ اسپتال کی مجموعی صورتحال، دستیاب طبی سہولیات، تربیتی وسائل اور مستقبل کے منصوبے وفد کے سامنے پیش کیے گئے، جس سے یہ واضح ہوا کہ ٹیچنگ اسپتال کے بنیادی ڈھانچے اور انتظامی........

© Daily Urdu