menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khawateen Ka Aalmi Din

27 0
09.03.2026

آٹھ مارچ کا دن دنیا بھر میں خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ محض ایک علامتی دن نہیں بلکہ اس امر کی یاد دہانی بھی ہے کہ انسانی تہذیب کی ترقی، معاشی استحکام اور سماجی توازن میں خواتین کا کردار بنیادی اور ناقابلِ تردید ہے۔ اگر تاریخ کے اوراق کا سنجیدگی سے مطالعہ کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ معاشروں کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے ہمیشہ اپنی محنت، عزم اور قابلیت سے نمایاں کردار ادا کیا ہے، مگر بدقسمتی سے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک وہ اعتراف اور تحفظ نہیں ملا جس کی وہ بجا طور پر مستحق تھیں۔ اسی احساس کے تحت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق، ان کے وقار اور ان کی سماجی و معاشی شرکت کے اعتراف کے لیے خواتین کا عالمی دن ایک اہم موقع بن چکا ہے۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر معاشروں میں محنت کش خواتین کی خدمات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ یہ خواتین نہ صرف اپنے خاندانوں کی کفالت اور استحکام میں حصہ ڈالتی ہیں بلکہ قومی معیشت کے کئی شعبوں کو اپنی مسلسل محنت سے فعال رکھتی ہیں۔ صنعتوں، فیکٹریوں، زرعی شعبے، ہنر مندی کے مختلف میدانوں اور دفتری خدمات میں ان کی شمولیت معیشت کے استحکام کی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ اگرچہ ان کی محنت اکثر پس منظر میں رہتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ معاشی ترقی کے کئی اشاریے ان کے خاموش مگر موثر کردار کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتے۔

محنت کش خواتین کا کردار صرف معاشی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ وہ سماجی ڈھانچے کو بھی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک محنت کش خاتون بیک وقت کئی........

© Daily Urdu