menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Deeni Madaris Ko Chanda Dena Keisa Hai?

31 0
09.03.2026

دینی مدارس کو چندہ دینا کیسا ہے؟

فی زمانہ دینی مدارس انڈسٹری کا روپ دھار چکے ہیں۔ دین کی خدمت کی آڑ میں یہ ایک گندہ دھندہ ہے۔ مدرسوں کی دنیا کا ہر فرد اس تلخ حقیقت سے آگاہ ہے۔ جو اس دنیا کے نہیں، مگر مولویوں سے تعلقات یا اپنے شعور کی کوئی بنیاد رکھتے ہیں، وہ بھی کسی حد تک باخبر ہیں۔ باغ سارا جانتا ہے۔ نہیں جانتے تو وہ گُل نہیں جانتے، جو بلاوجہ کا حسنِ ظن رکھتے ہیں اور دوری کے باعث انہیں ککھ پتا نہیں ہوتا ان اہلِ واردات کا۔

یہ دین دار اصل میں دنیا دار ہیں۔ ان کے بنائے ہوئے مدرسے سوائے پیسے بٹورنے کے اور کچھ نہیں۔ دینی مدارس کی باگ ڈور جن لوگوں کے ہاتھوں میں ہوتی ہے، وہ پرلے سرے کے ہڈ حرام اور آخری درجے کے کام چور ہوتے ہیں۔ ساری زندگی زبان دا کھٹیا ای کھانا ہندا اے ایناں نیں۔ میرے نزدیک یہ فی سبیل اللہ بھکاری ہیں۔ جیسے دروازے پہ آیا کوئی فقیر مانگنے آتا ہے، ایسے ہی یہ لوگوں سے مانگتے پھرتے ہیں۔ فرق دونوں بھکاریوں میں یہ ہے کہ پہلا فقیر بلاواسطہ (ڈائریکٹ) لوگوں سے مانگتا ہے اور یہ بالواسطہ (ان ڈائریکٹ) مانگتے ہیں، یعنی نام مدرسے کا لیتے ہیں، نام دین کی خدمت کا لیتے ہیں، نام مدرسے کے طلبہ کے طعام و قیام اور ان پہ اٹھنے والے اخراجات کا لیتے ہیں، مگر پیسہ خود رکھ لیتے۔

ہیں مدرسے اور طلبہ پہ یہ زیادہ سے زیادہ 10 حصہ لگاتے ہیں۔ بقایا رقم خود ہڑپ کر جاتے ہیں۔ پاکستان میں دینی مدارس کا سسٹم بہت ناکارہ، غلیظ اور خود غرضی پہ مبنی ہو چکا ہے۔ یہ ایک طرح........

© Daily Urdu