menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hamare Khwab Sirf Hamare He Hote Hain

34 0
10.10.2026

ہمارے خواب صرف ہمارے ہی ہوتے ہیں

خواب صرف ہماری آنکھوں میں نہیں بلکہ ہماری روح میں پلتے ہیں۔ خواب صرف سوتے ہوئے نہیں دیکھے جاتے بلکہ خواب تو وہ ہوتے ہیں جنہیں کھلی آنکھوں سے دن کے اجالے میں، چلتے پھرتے دیکھا جائے جو انسان کی روح کو بے چین کر دیں۔

ہم سب کے کچھ نہ کچھ خواب ہوتے ہیں۔ کوئی اچھی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے تو کوئی بہتر زندگی کے خواب دیکھتا ہے، کوئی اپنے بچوں اور ان کے مستقبل کے خواب بُنتا ہے، کوئی اچھی ملازت کے تو کوئی نوکری چھوڑ کر کاروبار کرنے کے خواب دیکھتا ہے، کوئی ادیب تو کوئی شاعر بننا چاہتا ہے غرض سب کے خواب ہوتے ہیں۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کسی کا کوئی خواب نہ ہو، ہاں سب کے لیے ان کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ جب ایک خواب پورا ہو جاتا ہے تبھی ایک اور نئے خواب کی تخلیق ہو جاتی ہے۔ زندگی گزرتی جاتی ہے اور وقت کے ساتھ نئے خواب بھی سجتے چلے جاتے ہیں۔

خواب دیکھنا کوئی بُری بات نہیں ہے لیکن اپنے خوابوں کو دوسروں کی نظروں سے دیکھنا یا ان کی باتوں کے ترازو میں تولنا غلط ہے کیونکہ ہمارے دل کی بات، یا ہمارے خوابوں کی اہمیت اور افادیت کوئی دوسرا سمجھ ہی نہیں سکتا بے شک وہ شخص ہمارا کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔

جب ہم کسی کے سامنے اپنے دل کی بات کرتے ہیں تو وہ ہنس دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا، یا یہ کام تم کر ہی نہیں سکتے، تو کوئی کہتا ہے کہ اچھی بھلی زندگی گزر رہی ہے کیوں اتنا بڑا خطرہ مول لے رہے ہو۔ کوئی کہتا ہے کہ زندگی خوابوں کے سہارے نہیں چلتی، حقیقت پسند بنو، خوابوں کی دنیا سے باہر نکلو۔ یہ زندگی ہے کتابی باتیں نہ کرو وغیرہ وغیرہ بظاہر تو یہ سادہ سی باتیں ہیں جو لوگ کچھ سوچے سمجھے اور آپ کے........

© Daily Urdu