menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kitab Tehzebon Ki Maa: Tazkar Sahabiyat Mutahirat (22)

26 0
15.05.2026

کتاب تہذیبوں کی ماں: تذکار صحابیات مطہرات (22)

ادب جب محض الفاظ کا کھیل نہ رہے بلکہ دلوں کی دنیا میں روشنی بن کر اترے، تو وہ محض تحریر نہیں رہتا بلکہ ایک دعوت بن جاتا ہے، دعوتِ فکر، دعوتِ عمل اور دعوتِ ایمان۔ طالب الہاشمی صاحب کا شمار ایسے ہی صاحبِ طرز ادیبوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی قلمی قوت کو وقتی شہرت یا سطحی موضوعات کے لیے نہیں بلکہ اُن عظیم ہستیوں کے تذکرے کے لیے وقف کر دیا ہے جن کی زندگیاں رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے تاریخ کو محض جیا نہیں بلکہ اسے ایسا رنگ عطا کیا کہ رہتی دنیا تک اُن کے نقوش دلوں پر ثبت رہیں گے۔ طالب الہاشمی صاحب کی ادبی کاوشوں میں ایک خاص وقار، ایک سنجیدہ دردمندی اور ایک ایسی روحانی حرارت محسوس ہوتی ہے جو قاری کو اپنے حصار میں لے لیتی ہے اور اسے اُس عہد میں لے جاتی ہے جہاں سادگی تھی مگر عظمت بھی، جہاں فقر تھا مگر وقار بھی اور جہاں زندگی تھی مگر مقصدیت کے ساتھ۔

زیرِ نظر کتاب میں انہوں نے صحابیاتِ مطہرات کی زندگیوں کو جس انداز میں پیش کیا ہے، وہ نہ صرف ایک ادبی کارنامہ ہے بلکہ ایک روحانی........

© Daily Urdu