menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Samarkand Bazar

39 0
27.09.2026

"سمرقند کی شام بہت خوب صورت ہوتی ہے"۔ مسجد بی بی خانم دیکھ کر باہر نکلتے جوزفین نے لب کشائی کی، میرے استفسار کرنے پر بولی "مقامی بلدیہ نے پرانے سمرقند کو ثقافتی شہر کی طرز پر دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے، وہاں بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا"۔ مجھے دلچسپی محسوس ہوئی اور شام کے وقت ہم پرانے سمرقند شہر کی آغوش میں تھے، ماحول پرانی انارکلی فوڈ سٹریٹ جیسا البتہ صفائی یہاں زیادہ تھی، اطراف پر سجی اشیاء خوردونوش کی دکانیں، ہر طرز کے ملبوسات، نوادرات کی کاپیاں دستیاب، چوڑے فٹ پاتھ، ہم نے گھوم پھر کر ماحول کا جائزہ لیا، رونق بہت تھی، اکثریت مقامی افراد لیکن غیر ملکیوں کی نمائندگی بھی تھی، ایک سٹریٹ کیفے کے باہر ایک خالی میز پر نظر پڑی، خالی کرسوں پر ہم تشریف فرما ہوئے ہی تھے کہ ویٹرس کی آواز نے چونکایا، "آپ کیا کھانا پسند کریں گے؟"

میں نے آواز کی سمت دیکھا تو ہوش و حواس اُڑ گئے، سفید دودھیا بے داغ رنگت، لمبی باریک تلوار جیسی ناک، گھور کالی سیاہ موٹی آنکھیں، سفید فراک و کالی جیکٹ پہنے، سر پر گول ٹوپی جمائے، سینے پر نام کا بیج آویزاں، ازبک ویٹرس آرڈر پوچھ رہی تھی، موٹی آنکھ ازبکستان میں کم یاب ہے، درویش اس کے حُسن کی تاب نہ لا سکا اور ٹک ٹک دیدم، دم نہ کشیدم کی تصویر بنا اُسے دیکھتا رہا، مجھے محو دیکھ کر جوزفین نے میز کے نیچے اپنے پاؤں سے میرے پاؤں کو ٹہوکا دیا، سر جھٹک کر ہوش میں واپس آیا، زمینی حور نے نہایت ادب سے ایک مینیو کھول کر جوزفین اور دوسرا میرے سامنے رکھا، ہینڈ نوٹ بک اور پنسل نکال لی، مینیو پر سرسری نظر ڈال کر بہترین مقامی ڈش کا پوچھا تو جواب میرے چودہ طبق روشن کرنے کیلئے کافی تھا "گھوڑا گوشت پلاؤ"، گرچہ یہ میں پہلے بھی کھا چکا تھا، بہت لذیذ اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، دوسرا آپشن "مٹن پلاؤ"، یہ مناسب تھا، آرڈر لکھواتے میری بے لگام نگاہیں سر تا پا اس کے حُسن کا طواف کر رہی تھیں۔

اس کے جانے کے بعد جوزفین نے منہ بسورتے........

© Daily Urdu