Jangi Mahol Aur Pakistani Maeeshat Ko Lahaq Khatraat
جنگی ماحول اور پاکستانی معیشت کو لاحق خطرات
مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر آگ کے ڈھیر پر بیٹھا دکھائی دے رہا ہے اور آگ ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی بلکہ روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عرب ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ خطے میں عسکری سرگرمیوں کی شدت، فضائی حملوں کی خبریں اور میزائلوں کے تبادلے ایک ایسے ماحول کی نشاندہی کرتے ہیں جس میں کسی بھی غلط اندازے کی قیمت پورا خطہ ادا کر سکتا ہے۔ اسی تناظر میں جب محمد بن سلمان سے پاکستان کے وزیرِ اعظم اور عسکری قیادت کی ملاقات کی خبر سامنے آتی ہے تو اس کی اہمیت محض ایک رسمی سفارتی ملاقات سے کہیں بڑھ جاتی ہے۔
پاکستان مسلمان ممالک کی واحد ایٹمی طاقت ہے۔ اس کے لیے خلیجی خطہ صرف خارجہ پالیسی کا ایک باب نہیں بلکہ معاشی بقا کا ایک اہم ستون بھی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت عرب ریاستوں میں لاکھوں پاکستانی محنت کش برسوں سے روزگار حاصل کر رہے ہیں یقینی طور پر ہمارے اور آپ کے کئی رشتےدار بھی ہونگے۔ اندازوں کے مطابق تقریباً ساٹھ لاکھ پاکستانی عرب ممالک میں مقیم ہیں اور انہی کی........
