Bojh Kyun Ban Jaate Hain?
بوجھ کیوں بن جاتے ہیں؟
گزشتہ دنوں ایک بزرگ سول کورٹ لاہور میں میرے پاس آنسوؤں سے تر آنکھوں کیساتھ تشریف لائے اور کہنے لگے "پتر ایک بات بتاؤ۔ جو ماں باپ اپنی جوانی میں اپنے کم سن بچوں کیلئے عزیز تر ہوتے ہیں وہی ماں باپ اپنے بڑھاپے میں اپنی اسی اولاد کے لئے بوجھ کیوں بن جاتے ہیں؟" انکی بات سننے کے بعد میں نے لاجواب نم دیدہ نظریں جھکا لیں۔ ماں باپ زندہ ہوں تو ان کی قدر کیوں نہیں ہوتی؟
گھر کی دہلیز پر جب ماں بیٹھی ہو اور باپ کمرے کے کسی کونے میں خاموشی سے کتاب کے ورق پلٹ رہا ہو تو یہ منظر ہمیں غیر معمولی نہیں لگتا۔ ہم اسے زندگی کی "نارمل اسٹیٹ" سمجھ لیتے ہیں۔ جیسے سورج کا نکلنا، ہوا کا چلنا، یا سانس کا آنا جانا۔ مسئلہ یہ ہے کہ جو چیز روز ملتی رہے، انسان اس کی قیمت بھول جاتا ہے۔ ماں باپ کی موجودگی بھی ہمارے لیے اسی طرح کی ایک عادت بن جاتی ہے۔۔ قیمتی، مگر نظر سے........
