menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Child Labour Day Mubarak Ho

11 0
latest

چائلڈ لیبر ڈے مبارک ہو

آج 12 جون ہے۔ دنیا "بین الاقوامی یومِ انسدادِ چائلڈ لیبر" منا رہی ہے۔ پاکستان بھی منائے گا۔ سرکاری بیانات آئیں گے، سیمینار ہوں گے، ہوٹلوں کے ائیر کنڈیشنڈ ہالز میں بچوں کے حقوق پر گفتگو ہوگی، تصویریں بنیں گی اور آخر میں چائے اور بسکٹ کے ساتھ یہ عہد دہرایا جائے گا کہ "بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے"۔

پھر شام تک سب اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔

ادھر کسی بھٹے پر ایک بچہ اینٹیں اٹھا رہا ہوگا۔

کسی ورکشاپ میں ایک کمسن لڑکا مشین کے شور میں اپنی معصومیت گم کر رہا ہوگا۔

کسی گھر میں دس سالہ بچی برتن دھوتے ہوئے اپنی آنکھوں سے بہتے آنسو بھی صاف کر رہی ہوگی اور شاید کسی چوک پر ایک بچہ گاڑیوں کے شیشے صاف کرتے ہوئے یہ سوچ رہا ہوگا کہ آخر اس کا قصور کیا تھا؟

پاکستان میں اندازاً 86 لاکھ سے زائد بچے مزدوری کرتے ہیں۔ مگر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم نے اس مسئلے پر........

© Daily Urdu