menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Life Is Beautiful

38 0
23.03.2026

جنگوں کے دنوں میں حسن اور ہنسی کی ضرورت و اہمیت دگنی ہو جاتی ہے۔ جنگ کی ہول ناکیوں اور کراہتوں کو کیسے ہنس کر سہا جائے، یہ فلم ہمیں یہی کچھ دکھاتی ہے، یہی کچھ سکھاتی ہے۔

فلم Life Is Beautiful جدید عالمی سینما کی ان نادر تخلیقات میں شمار ہوتی ہے جن میں محبت، مزاح اور تاریخ کے سب سے بڑے المیے کو ایک ساتھ بُن دیا گیا ہے۔ اس فلم کو اطالوی اداکار اور ہدایت کار Roberto Benigni نے تخلیق کیا اور اس میں مرکزی کردار بھی خود ادا کیا۔ فلم کا پس منظر دوسری عالمی جنگ کے ہول ناک زمانے سے جڑا ہوا ہے، لیکن اس کے باوجود اس کی کہانی امید، تخیل اور محبت کی ایک غیر معمولی مثال بن جاتی ہے۔

فلم کی کہانی ایک خوش مزاج اطالوی یہودی نوجوان گیدو کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کو ایک کھیل اور ایک خوب صورت اتفاق سمجھتا ہے۔ وہ ایک اسکول ٹیچر ڈورا سے محبت کرتا ہے اور اپنی شوخ مزاجی اور تخلیقی انداز سے اس کا دل جیت لیتا ہے۔ دونوں شادی کرتے ہیں اور ان کا ایک بیٹا ہوتا ہے۔ ان کی زندگی خوشی اور ہنسی سے........

© Daily Urdu