menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Main Ne Dharne Mein Kya Dekha

26 0
16.02.2026

میں نے دھرنے میں کیا دیکھا

پنجاب کے دل لاہور میں واقع سول سیکرٹریٹ کے سامنے گزشتہ کئی روز سے سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد پرامن دھرنا دے کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہی ہے۔ شرکاء کے جذبات کو قریب سے دیکھنے اور اظہار یکجتی کے لیے میں بھی دھرنے میں شریک ہوا۔ شرکاء کی تعداد شاید توقع کے مطابق بہت زیادہ نہ تھی، مگر جو لوگ موجود تھے ان کے چہروں پر عزم، آنکھوں میں امید اور لہجے میں اپنے حق کے لیے غیرمعمولی سنجیدگی نمایاں تھی۔ یہ لوگ اپنے روزگار، عزتِ نفس اور مستقبل کے تحفظ کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

دھرنے میں شریک افراد سے گفتگو کے دوران معلوم ہوا کہ لوگ پنجاب کے دور دراز علاقوں سے سفر کرکے لاہور پہنچے ہیں۔ مختلف شہروں، محکموں اور گریڈز کے ملازمین ایک ہی مقصد کے تحت جمع تھے۔ پنڈال میں اساتذہ، کلرک، محکمہ صحت کے ملازمین، بلدیاتی ورکرز اور دیگر سرکاری شعبوں سے وابستہ افراد تھے۔ دھرنے کے روحِ رواں چیف کوآرڈینیٹر اگیگا پاکستان رحمان علی باجوہ پورے جوش اور اعتماد کے ساتھ شرکاء کے درمیان موجود تھے۔ وہ ہر آنے والے سے خوش اخلاقی سے مل رہے تھے، تصاویر بنوا رہے تھے اور شرکاء کو کامیابی........

© Daily Urdu