menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Teen Crore Nojawano Ki Haq Talfi

16 0
25.05.2026

تین کروڑ نوجوانوں کی حق تلفی

اٹھائیسویں ترمیم کے بارے مختلف قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، حکومتی بینچوں سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بھی، پاکستان تحریک انصاف جسے بطور سیاسی پارٹی رد کر دیا گیا ہے۔ چھبیسویں اور ستائیسویں ترمیم میں کیا کچھ نہیں ہوا۔ آج اٹھائیسویں ترمیم کے ذریعے رہی سہی کسر بھی نکالی جا رہی ہے، ووٹر کی عمر جو پوری دنیا میں سولہ سے اٹھارہ سال ہے، یہاں پچیس کی جا رہی ہے، محض اس لیے کہ ایک پارٹی کا ووٹر نوجوان ہے، کس قدر ظلم کی بات ہے کہ پوری دنیا میں نوجوانوں کو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے جب کہ پاکستان میں ان کا بنیادی حق تک چھینا جا رہا ہے۔

آج جب اٹھائیسویں ترمیم میں ووٹر کی عمر کا مسئلہ زیر غور آیا تو میری نظر ماضی کے اوراق پر پڑی، مجھے یہ سمجھنے میں ذرا دیر نہیں لگی کہ ووٹر کی عمر کا مسئلہ کیوں زیربحث آیا اور اس کے پیچھے وجوہات کیا ہیں۔ میں مختلف ویب سائٹس سے دیکھ رہا تھا کہ باقی ممالک میں ووٹر کی عمر کیا ہے، متحدہ عرب امارات کے علاوہ درجنوں ممالک میں ووٹر کی عمر اٹھارہ سال ہی رکھی گئی ہے، کچھ ممالک میں تو ووٹر کی عمر سولہ بھی ہے جیسا کہ آسٹریا، برازیل، ارجنٹائن، مالٹا، کیوبا اور کچھ یورپی ممالک(مثلا جرمنی اور بیلجیئم)، ان ممالک میں سولہ یا سترہ سال کے نوجوان مخصوص انتخابات (جیسے یورپی پارلیمنٹ کے........

© Daily Urdu