menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Talaq Aur Hamara Family System

29 0
06.07.2026

طلاق اور ہمارا فیملی سسٹم

زندگی کی چکا چوند میں ہم نے جس تیزی سے اپنی روایات اور اخلاقیات کو پس پشت ڈالا اور نام نہاد روشن خیالی اور ماڈرن ازم کے نام پر اپنی نسلوں کو جو نصاب پڑھایا، وہ اس معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر گیا۔ ہر طبقے، مسلک اور خاندان نے اپنے تئیں، ایسی رسموں کو پروان چڑھایا جنھوں نے معاشرے کی فرسودگی میں اضافہ کیا، وہ رسمیں جن کا ہمارے مذہب اور سماج سے کچھ لینا دینا نہیں تھا، ہم نے خاندانی نظام کو ان رسموں کی بھینٹ چڑھا دیا۔

ہماری نئی نسل جسے ہم نے اپنے ساتھ جوڑنا تھا، جھوٹی رسموں اور روایات کی بدولت ہم نے اسے خود سے کوسوں دور کر دیا، آج جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہماری اولاد ہمارے اختیار میں نہیں یا ہمارے بچے خراب ہو گئے ہیں تو اس میں کہیں نہ کہیں ہم بھی ذمہ دار ہوتے ہیں۔ پہلے والدین "ڈی ٹریک" ہوتے ہیں اور پھر بچے۔ کچھ عرصہ پہلے ہونے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی افسوس ناک موت کے بعد یہ بحث مزید شدت اختیار کر رہی ہے کہ ہمارا خاندانی نظام اس قدر بنجر کیوں ہوا، قومی ٹی وی پر وقت کی قلت کے باعث جو باتیں نہیں کر سکا تھا، سوچا آج یہاں کر دوں کیوں کہ ان باتوں کا بہت گہرا تعلق ہماری نئی نسل سے ہے۔ آج جسے ہم جنریشن گیپ کہہ کر شو ر مچا رہے ہیں، یہ گیپ ایک دن میں پیدا نہیں ہوا بلکہ اس کے پیچھے ایک لمبی کہانی ہے، وہ کہانی سمجھنے کی ضرورت ہے۔

خاندانی نظام میں جہاں لوگ ایک دوسرے سے گہرے جذباتی........

© Daily Urdu