Urta Teer
بھلے وقتوں کی بات ہے میاں نواز شریف جرنل قیوم کی چھت میں اتفاق فاؤنڈری کا سریا ڈالتے ڈالتے پنجاب اسمبلی کی وزارت اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ گئے۔۔ اس سے زیادہ بھلے وقتوں کی بات ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جنرل ایوب کے پلو کے ساتھ لگے لگے وزارت خارجہ سے وزرات اعظمی کی کرسی پر براجمان ہو گے۔۔
تھوڑے کم بھلے وقتوں کی بات ہے۔۔ زمان پارک سے ایک شعلہ جوالہ اٹھ کر بنی گالہ میں آبیٹھا۔۔ وہاں سے پنڈی بوائز نے اس کی شاپنگ کرکے پارسل سیدھا نئے پاکستان کے سرکس میں پہنچایا اور وہاں سے خلیفہ یعنی وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھا دیا۔۔ مگر ان سبھی میں ایک خاص طرح کا پیٹرن نظر آتا ہے۔۔ پہلے سریا ڈالنے والے کرسی سے جبری اتر کر سعودیہ پہنچ گئے........
