menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hajj Ka Sab Se Azeem Din Youm e Arfa Ki Ruhani Azmat

19 0
wednesday

حج کا سب سے عظیم دن یومِ عرفہ کی روحانی عظمت

آج دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں فرزندانِ اسلام میدانِ عرفات میں جمع ہیں۔ سفید احراموں میں ملبوس یہ انسان صرف ایک مذہب یا قوم کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ پوری انسانیت کے اُس پیغام کو زندہ کرتے ہیں جو مساوات، عاجزی، قربانی اور اللہ کے سامنے مکمل جھک جانے کا درس دیتا ہے۔ یومِ عرفہ اسلامی سال کا وہ عظیم دن ہے جسے حج کا بنیادی رکن قرار دیا گیا۔ اگر کوئی حاجی عرفات میں وقوف نہ کرے تو اُس کا حج مکمل نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "الحج عرفہ" یعنی حج عرفہ ہی کا نام ہے۔ آج کا دن صرف حاجیوں کے لیے نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے توبہ، دعا، بخشش اور اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا دن ہے۔

میدانِ عرفات تاریخِ اسلام کا ایک زندہ باب ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں حضور نبی اکرم ﷺ نے اپنا آخری تاریخی خطبہ دیا جسے خطبۂ حجۃ الوداع کہا جاتا ہے۔ اس خطبے میں انسانیت، خواتین کے حقوق،........

© Daily Urdu (Blogs)