menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Apne Tankon Ka Dehan Karen

26 0
15.10.2026

اپنے ٹانکوں کا دھیان کریں

فریش بیرسٹر عزیزم انعام رانا صاحب نے کال کی۔ میں نے اُٹھائی تو آواز سنتے ہی ہنسنے لگے۔ میں سمجھا کوئی مزاحیہ واقعہ پیش آیا ہے ابھی سنانا چاہتے ہیں۔ پوچھا کہ خیر ہے کیا ہُوا؟ ہنستے ہنستے بولے "کی کر ریا ایں؟"۔ عرض کی کہ یار سرجری کے مقام پر پٹی بدلنے لگا تھا آپ کی کال آ گئی۔ سُن کر لمبا سا قہقہہ مارا۔ میں نے بھی از رہ مروت ہنستے ہوئے کہا " بتاؤ کیا ہُوا ہے؟"۔ بولے "کتھے پٹی کرن لگا ایں؟"۔ میں نے کہا یار ظاہر ہے جہاں ٹانکے لگے وہیں کرنی ہے اور کہاں"۔

پھر ہنسے۔ پھر کہنے لگے "آلا، تے طبیعت کیسی؟ درد تے لگدا گھٹ ہوگیا اے"۔ میں نے ان کی تسلی کرائی کہ ہاں سب ٹھیک ہے۔ ریکوری ہو رہی ہے۔ پھر اونچا سا قہقہہ مارنے لگے۔ اب مجھے خارش شروع ہوگئی۔ مجھے سمجھ آ گئی کہ یہ کسی اور مشن پر ہے۔ میں نے کہا کیا بات ہے وہ بتاؤ؟ اس کے بعد انہوں نے اپنا گئیر بدلا اور یکدم اردو زبان میں گویا ہوئے اور پہلے وارننگ دی کہ بیچ میں نہیں بولو گے صرف میری بات سنو گے۔ میں بھی سیریس ہوگیا کہ خدا خیر کرے بھائی نے فریش بار ایٹ لا........

© Daily Urdu (Blogs)