Sarhad Ke Molvi Bradran Aur Tareekh Ka Sabaq
سرحد کے مولوی برادران اور تاریخ کا سبق
ازل سے ہنوز انسانی تاریخ کے ورق ورق پر کئی انقلابات اور تحاریک نے جنم لیا جس نے انسانی سماج کو یکسر ایک نئے رخ سے روشناس کرایا کچھ شورش زدہ انقلابات سے اگر صرفِ نظر کیا جائے تو من حیث المجموع ہر انقلاب انسانی سماج کی بہبود کے لئے روشن راہوں کا پیام بر ثابت ہوا اور ہر تحریک نے ایسے لوگ پیدا کیے کہ جو ہر لحاظ سے نسل انسانی کے لئے فخر و تکریم کا باعث ٹھرے جن کی شخصیت کی پاکیزگی اخلاق کی بلندی اور اپنے نظریات سے حیران کن وابستگی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ٹھہری اور انہی عظیم اشخاص کی پیروی کرکے آجکل کے ترقی یافتہ اقوام نے خوشحالی اور آسودگی کا یہ کٹھن سفر طے کیا کہ ان کی پیروی ہی میں اقوام کی خوشحالی پنہاں ہے۔۔
آپ موجود دنیا کی کسی بھی ترقی یافتہ قوم کی تاریخ کا اجمالی مطالعہ کیجئے آپ پر یہ بات منکشف ہوگی کہ ان قوموں نے اپنے عظیم لیڈران یا بالفاظ دیگر اپنے ہیروز کی ان کی زندگی میں قدر و تکریم کے ساتھ ان کے افکار کو اٹھان کے اس سفر میں اپنا زادِ راہ بنایا تبھی ان کو دنیا کے سٹیج پر عزت و توقیر کا مسند ملا اس کے برعکس جن بدقسمت قوموں نے اپنے مخلص اور عظیم لوگوں کو حاشیوں میں دھکیل کر نظریات کے سوداگروں اور چند موقع پرست دولت کے پجاریوں کو اپنا نجات دہندہ مانا........
