menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ummat Ki Ghairat Ka Akhri Imtihan

63 0
04.03.2026

اُمت کی غیرت کا آخری امتحان

تاریخ کے ماتھے پر یہ سیاہ ترین باب اس وقت رقم ہوا جب امتِ مسلمہ کے قلب میں خنجر گھونپنے کے لیے اغیار نے اپنوں ہی کی زمین اور اپنوں ہی کی فضاؤں کو ڈھال بنایا۔ یہ محض ایک فوجی حملہ نہیں ہے بلکہ عالمِ اسلام کی غیرت، خودداری اور حاکمیت پر ایک ایسا کاری وار ہے جس نے مسلم امہ کے اتحاد کے کھوکھلے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ کتنا بڑا المیہ ہے کہ جن حکمرانوں نے بظاہر امریکہ کو اپنی سرزمین اور فضائی حدود استعمال کرنے سے منع کرنے کی نوید سنائی تھی انہی کی دہلیز سے گزر کر موت کے پرندے ایران کی بستیوں پر قہر بن کر ٹوٹے۔ اگر سپر پاور نے ان کی نام نہاد "پابندی" کو پاؤں تلے روند ڈالا تو یہ ان ریاستوں کی خودمختاری کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جس کے بعد ان کی بقا کا اخلاقی جواز ہی ختم ہو جاتا ہے۔ جب غیر کے جوتے تمہاری سرحدوں کو پامال کر رہے ہوں اور تمہاری خاموشی اسے خاموش رضامندی دے رہی ہو تو پھر یہ ڈوب مرنے کا مقام نہیں تو اور کیا ہے؟

جس امریکہ نے تمہاری مصلحت آمیز التجاؤں کو ٹھکرا کر تمہاری ہی چھت استعمال کی اسے اب بھی اپنے گھر میں مہمان بنا کر رکھنا کیا کھلی بے غیرتی نہیں؟ کیا اسلامی حمیت اور اسلاف کی غیرت کا تقاضا یہ نہیں تھا کہ اس ذلت کے بعد ان کی فوجی چھاؤنیوں کو یہاں سے اکھاڑ پھینکا جاتا؟ آج فلسطین سے ایران تک گرنے والا خون کا ہر قطرہ ان محل نشینوں کے دامن پر ایک ایسا داغ ہے جسے تاریخ کا کوئی آبِ زمزم نہیں دھو سکے گا۔ تم نے اپنے ہی بھائی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو راستہ دے کر یہ ثابت کر دیا کہ تمہارے نزدیک........

© Daily Urdu (Blogs)