menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Abna e Hormuz Ki Ahmiyat Aur Aalmi Asraat

34 0
19.03.2026

آبنائے ہرمز کی اہمیت اور عالمی اثرات

خلیج فارس اور بحیرہ عمان کو ملانے والی آبنائے ہرمز زمین کے سینے پر ایک ایسی شہ رگ ہے جس کی جنبش سے پوری دنیا کا معاشی نظام سانس لیتا ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے یہ تنگ سی پٹی ایران اور عمان کے درمیان واقع ہے جو عالمی توانائی کی ترسیل کا سب سے بڑا مرکز مانی جاتی ہے۔ اگر کبھی یہ راستہ بند ہوا تو سعودی عرب اور کویت سمیت متحدہ عرب امارات اور قطر جیسے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پیٹرولیم مصنوعات قید ہو کر رہ جائیں گی۔ اس بندش کا براہ راست اثر صرف ان ممالک پر ہی نہیں پڑے گا بلکہ عراق کی معیشت بھی اس کی لپیٹ میں آئے گی کیونکہ یہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل خام تیل عالمی منڈیوں کا رخ کرتا ہے جس کی منزلیں زیادہ تر چین اور جاپان کے ساتھ ساتھ بھارت اور جنوبی کوریا کی صنعتیں ہوتی ہیں۔

جب اس گزرگاہ سے تیل کی سپلائی منقطع ہوگی تو بین الاقوامی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں گی جس سے پوری دنیا میں مہنگائی کا ایک ایسا طوفان اٹھے گا جو ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان کوئی فرق نہیں چھوڑے گا۔ عالمی طاقتیں اس راستے کی حفاظت کو اپنی بقا سمجھتی ہیں کیونکہ یہاں پیدا ہونے والا معمولی سا تنازع بھی پورے کرہ ارض کو ایک شدید معاشی بحران میں دھکیل سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش درحقیقت عالمی صنعتی پہیے کو جام کرنے کے مترادف ہے جس کے بعد دنیا بھر کے کارخانے اور ٹرانسپورٹ کا........

© Daily Urdu (Blogs)