Youm e Mazdoor: Jado Jehad, Qurbani Aur Huqooq Ki Dastan
یومِ مزدور: جدوجہد، قربانی اور حقوق کی داستان
ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر میں یومِ مزدور منایا جاتا ہے۔ یہ دن محنت کشوں کی جدوجہد، قربانیوں اور ان کے حقوق کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بظاہر یہ ایک عام تعطیل کا دن محسوس ہوتا ہے، مگر اس کے پس منظر میں ایک طویل، پُرآشوب اور تاریخ ساز داستان پوشیدہ ہے۔
یومِ مزدور کی ابتدا انیسویں صدی کے آخر میں امریکہ سے ہوئی، جب صنعتی انقلاب نے پیداوار میں اضافہ تو کیا مگر انسان کو مشین کا پرزہ بنا دیا۔ کارخانوں میں مزدوروں سے طویل اوقات کار لیا جاتا تھا، 12 سے 16 گھنٹے تک مسلسل مشقت، مگر نہ مناسب اجرت تھی اور نہ ہی انسانی وقار کا خیال رکھا جاتا تھا۔ ایسے میں مزدوروں نے اپنے وجود........
