menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Imam Khamenei Isteqamat Ka Ehad (1)

29 0
04.07.2026

امام خامنہ ای استقامت کا عہد (1)

وَقُلِ اعُمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمُ وَرَسُولُهُ وَالُمُؤُمِنُونَ اور کہہ دیجیے عمل کرتے رہو پھر اللہ اس کا رسول اور اہلِ ایمان تمہارے عمل کو دیکھیں گے (سورۃ التوبہ: 105)

تاریخ ایک عجیب عدالت ہے یہاں نہ جج نظر آتے ہیں نہ وکیل نہ گواہ یہاں صرف وقت گواہی دیتا ہے وہی وقت جو کبھی کسی کے ماتھے پر تاج سجاتا ہے اور کبھی اسی تاج کو مٹی میں دفن کر دیتا ہے تخت بدلتے ہیں سلطنتیں بکھر جاتی ہیں نقشے تبدیل ہو جاتے ہیں مگر کردار اگر تاریخ کے سینے پر اپنا نقش چھوڑ جائے تو صدیوں بعد بھی اس کا نام زیرِ بحث رہتا ہے۔ جب ہم معاصر مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو چند شخصیات بار بار ہمارے سامنے آتی ہیں ان میں ایک نمایاں نام کا بھی ہے تقریباً چار دہائیوں سے وہ ایران کے اعلیٰ ترین آئینی منصب پر فائز ہیں۔ ان کے حامی انہیں استقامت، خودمختاری اور انقلابی فکر کی علامت سمجھتے ہیں جبکہ ناقدین ان کی بعض داخلی اور خارجی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہیں یہی اختلاف اس شخصیت کو مطالعے کے قابل بناتا ہے۔

یہ سلسلہ کسی شخصیت کی عقیدت میں لکھا جا رہا ہے نہ مخالفت میں یہ ایک ایسے رہنما کے سیاسی فکری اور تاریخی سفر کو سمجھنے کی کوشش ہے جس نے اپنے ملک اور پورے خطے کی سیاست پر گہرا اثر ڈالا۔ کسی بھی رہنما کو سمجھنے کے لیے صرف نعروں یا الزامات پر انحصار کافی نہیں ہوتا اس کے زمانے حالات فیصلوں اور نتائج کا مطالعہ بھی ضروری ہوتا ہے ہر بڑا رہنما پہلے ایک عام انسان ہوتا ہے وہ بھی ایک گھر میں پیدا ہوتا ہے۔ بچپن گزارتا ہے تعلیم حاصل کرتا ہے اپنے عہد کے حالات سے........

© Daily Urdu (Blogs)