Benazir Ko Kya Jawab Doge
بینظیر کو کیا جواب دو گے
قیامت کے دن بے نظیر ہو یا کوئی اور انسان، کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں ہوگا کہ وہ دوسروں سے ان کے اعمال کا حساب مانگے اُس روز سوال کرنے والا صرف ربِ کائنات ہوگا اور جواب دینے والا ہر انسان اپنے اعمال کے ساتھ خود کھڑا ہوگا نہ کسی شخصیت کا نام کام آئے گا نہ کسی خاندان کی نسبت نہ سیاسی وابستگی نہ دنیاوی منصب اور نہ ہی کسی دوسرے انسان کے ایمان پر ہماری قائم کی ہوئی رائے۔ اس لیے دوسروں کے ایمان، نیت اور انجام کے فیصلے سنانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیےاپنے ایمان کی فکر کیجیے اپنے اعمال کا محاسبہ کیجیے اور اس دن کو یاد رکھیے جب انسان کے پاس اپنے لیے بھی کوئی بہانہ نہیں ہوگا۔
قیامت کے دن کسی شخصیت کا نام نہیں آپ کا اپنا عمل آپ کے کام آئے گا اپنا ایمان بچائیں اپنے اعمال سنواریں اور دوسروں کے ایمان کے فیصلے اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں کیونکہ حساب اللہ لے گا فیصلہ اللہ کرے گا اور جواب ہمیں اپنے اعمال کا دینا ہوگا بینظیر کو جواب نہیں رب کو جواب دینا ہے۔
دنیا کی عدالتوں سے بچ نکلنا آسان ہے یہاں فائلیں غائب ہو جاتی ہیں گواہ بدل جاتے ہیں........
