menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shaheen Turkey Nahi Bak Sakta

36 0
28.09.2026

شاہین ٹرکی نہیں بن سکتا

جب میں زندگی کے مسائل سے نبرد آزما تھا تو ہمارے ایک عزیز نے جو خود زندگی میں خود بھی ایک انتہائی ناکام انسان تھے، میرے متعلق اوروں کی موجودگی میں کہا تھا کہ میں ذہین نہیں ہوں۔ میں عمر کی اختتامی منازل پر بھی کسی کو یہ کہنے کی ہمت نہیں کر سکا کیونکہ ہر شخص ایک روشن موقعے کا حقدار ہے۔ سالوں پہلے امبر بیکن ہاؤس میں پڑھاتی تھیں اور بچوں کے والدین کے ساتھ شش ماہی یا سالانہ ملاقات ہوتی تھی۔ ایک مرتبہ بتانے لگیں کہ ایسے ہی ایک موقعہ پر ایک معذور ڈاکٹر صاحب اپنی بیگم کے ساتھ آئے اور اپنے بچے کے متعلق کہنے لگے کہ اس کو وہ بنا دیں جو ہم نہیں بن سکے۔ بس یہ ویسا ناکام نہ محسوس کرے جیسا ہم نے کیا۔ میں بھی اس وقت حالات سے چُو مُکھی لڑائی لڑ رہا تھا اور گویا اُن صاحب کے دل میں جھانک سکتا تھا۔

امریکی پیشہ ورانہ زندگی میں میرے ایک ہم عصر مجھ سے بہت قریب رہے۔ گھر بھی آتے رہے اور اوائل ملازمت میں میرا ہاتھ تھام لیا اور مجھے امریکی پیشہ ورانہ زندگی کا حصہ بنانے میں میری بہت مدد کی۔ مجھ سے عمر میں خاصے بڑے تھے لیکن امریکی پروفیشنل زندگی میں قریبی ہم عصر ایک دوسرے کو پہلے نام سے ہی مخاطب کرتے ہیں۔ میں جس اسپتال کا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تھا وہ وہاں ہی موجود ہوتے تھے۔ بہت سے معاملوں میں میری مدد کی اور کسی اہم میٹنگ میں جانے سے پہلے کسی بھی اہم شخص کے بارے میں نہ صرف سرسری سا بتا دیتے بلکہ اہم معاملوں میں میری بہت مدد کرتے۔ کبھی کبھار ہم کھانوں پر بھی اکٹھے جاتے البتہ جب ہم کسی معاملے میں تنگ آتے یا کوئی شخص زیادہ مسائل پیدا کرتا تو ایک مزاحیہ امریکی تمثیل سُنایا کرتے تھے جس کو تھوڑا سا تبدیل کرکے لکھ رہا ہوں۔

وہ کہتے تھے کہ دنیا میں چار طرح کے لوگ ہیں اور اُن کو چار چرند یا پرندوں سے بڑی دلچسپ تشبیہہ دیتے تھے۔ شاہین (امریکن ایگل) بیل، خوش رنگ پرندے اور........

© Daily Urdu (Blogs)