Yakh Basta Sham Aur Surkh Gari
یخ بستہ شام اور سرخ گاڑی
ہمایوں مجاہد تارڑ صاحب کی جنید سریز کی پہلی کتاب "یخ بستہ شام اور سرخ گاڑی" گو کہ مختصر مگر دلچسپ ناول ہے۔ ہمایوں صاحب کا پروفیسر احمد رفیق اختر صاحب کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔ اس کا اندازہ اس کہانی کے مرکزی کردار "جنید" میں نظر آتا ہے کیونکہ پروفیسر صاحب حضرت جنید بغدادیؒ کو اپنا مرشد مانتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ ہمایوں صاحب نے یہ نام وہاں سے ہی منتخب کیا ہو۔
ویسے تو یہ ناول بچوں کے لیے لکھا گیا مگر بڑوں کے لیے بھی اس میں جاننے کے لیے بہت کچھ ہے اور بالخصوص اس کا ابتدائیہ تو لکھا گیا ہی بڑوں کے لیے ہے۔ کہانی کا مرکزی کردار جنید سپر نیچرل صلاحیتوں کا مالک ہے........
