menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sawa Teen Crore Zehni Mareez: Har Ghar Ki Khamosh Kahani? (1)

32 0
05.10.2026

سوا تین کروڑ ذہنی مریض: ہر گھر کی خاموش کہانی؟ (1)

کسی گھر میں ایک شخص مسلسل خاموش رہنے لگے، لوگوں سے ملنا چھوڑ دے، معمولی بات پر غصہ کرنے لگے یا ہر وقت پریشان دکھائی دے تو اکثر ہم اسے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اتنا مت سوچو، اپنے آپ کو مصروف رکھو، سب ٹھیک ہو جائے گااور اگر مسئلہ زیادہ بڑھ جائے تو شاید یہ بھی کہہ دیا جاتا ہے، تمہیں کوئی کام نہیں، اسی لیے ایسی باتیں سوچتے ہو۔ لیکن اگر یہی کیفیت جسم کے کسی دوسرے حصے میں پیدا ہو تو ہمارا رویہ مختلف ہوتا ہے۔ سینے میں درد ہو تو ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، بخار ہو تو دوا لیتے ہیں، بلڈ پریشر بڑھے تو علاج شروع کرتے ہیں۔ ذہنی تکلیف کے معاملے میں مگر ہم اکثر اسے بیماری سمجھنے کے بجائے کمزوری، وہم یا کردار کی خرابی سمجھ لیتے ہیں۔ شاید یہی وہ جگہ ہے جہاں پاکستان کے ذہنی صحت کے بحران کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اکتوبر 2026 میں حکومت پاکستان نے نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 شروع کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی ادارۂ صحت کے اندازے کے مطابق ملک میں تقریباً 3 کروڑ 24 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت ہے، لیکن صرف پانچ فیصد آبادی کو ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی حاصل ہے۔ یوں علاج تک رسائی کا خلا تقریباً 95 فیصد بنتا ہے۔

یہ عدد چونکا دینے........

© Daily Urdu (Blogs)