menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mansehra Chilas Motorway, Taraqi Aur Seyahat Ka Naya Baab

21 0
05.06.2026

مانسہرہ چلاس موٹر وے، ترقی اور سیاحت کا نیا باب

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب صرف بڑے شہروں کی تعمیر و ترقی سے پورا نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے لیے ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا بھی ناگزیر ہے۔ جدید شاہراہیں، موٹر ویز اور مواصلاتی منصوبے کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کی بنیاد تصور کیے جاتے ہیں کیونکہ یہ نہ صرف لوگوں کے درمیان فاصلے کم کرتے ہیں بلکہ تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرتے ہیں۔ اسی تناظر میں وفاقی حکومت کی جانب سے مانسہرہ سے چلاس تک 172 کلومیٹر طویل موٹر وے منصوبے کی اصولی منظوری ایک نہایت اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے جو مستقبل میں شمالی پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گزشتہ روزوفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور ملک بھر کے عوام میں امید کی ایک نئی کرن روشن کی ہے۔ یہ منصوبہ صرف ایک شاہراہ کی تعمیر نہیں بلکہ شمالی پاکستان کی معاشی، تجارتی، سیاحتی اور سماجی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ تک موٹر وے تعمیر کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں بابوسر ٹاپ سے چلاس تک جدید شاہراہ بنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تقریباً 13.5 کلومیٹر طویل بابوسر ٹنل بھی تعمیر کی جائے گی جو ملک کی طویل ترین سرنگ ہونے کا اعزاز حاصل کرے گی۔ اس سرنگ کی تعمیر سے نہ صرف سال بھر آمدورفت ممکن ہو سکے........

© Daily Urdu (Blogs)