menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Iran Mein Jari Ehtejaj, Mumkina Asrat o Nataij

26 6
12.01.2026

اس وقت پڑوسی ملک ایران میں حکومت مخالف پُرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرے ملک کے سو سے زائد شہروں میں پھیل چکے ہیں اور کئی مقامات پر سنگین واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق اب تک ان مظاہروں میں تین سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً تین ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پچیس سے زائد مساجد اور اسی کے قریب بینک بھی حملوں کی زد میں آئے ہیں۔ ایران کی حکومت کے لیے ملک میں امن و امان قائم رکھنا ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے اور عوام سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

بظاہر یہ مظاہرے مہنگائی اور معاشی مسائل کے خلاف ہیں، لیکن تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے عالمی طاقتوں کا بھی کردار کارفرما ہوسکتا ہے۔ اگر یہ محض داخلی احتجاج ہوتا تو نہ یہ اتنا پُرتشدد ہوتا اور نہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا۔ ایران میں اس نوعیت کے احتجاج کا دائرہ وسیع اور شدت بہت زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی بڑی حکمت عملی کے تحت عوامی بےچینی کو ہوا دی جا رہی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ابتدائی طور پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ذریعے ایران کو دباؤ میں لانے اور پسپا کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں۔ ان کے دعوے میں یہ بھی شامل تھا کہ ایران کی دفاعی قوت اور........

© Daily Urdu (Blogs)