menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Taleem Dushmani Ki Akhri Hadd

24 0
25.07.2026

تعلیم دشمنی کی آخری حد

ہمارے عزیز دوست، ماہرِ تعلیم فیصل جنجوعہ (پرنسپل پنجاب گرامر سکول) کے کالم پڑھ کر قلم کو حرکت دینے کی جسارت کی ہے۔ موصوف ان دنوں تعلیم کے موضوع پر مسلسل لکھ کر قوم کو سوچنے اور بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کی ایک بنیادی وجہ شاید یہ بھی ہے کہ ہماری مہربان حکومت نے سکول بند کرکے اساتذہ کو خاصی فرصت عطا کر دی ہے۔ بندۂ ناچیز نے بھی اسی سلسلے میں چند گزارشات قلم بند کرنے کی جسارت کی ہے۔

ہمارے ملک میں شاید صرف تعلیم ہی ایک ایسی چیز ہے جسے ہر مسئلے کا آسان حل سمجھ لیا گیا ہے۔ کبھی گرمی زیادہ ہو جائے تو سکول بند، کبھی بارش ہو جائے تو سکول بند، کبھی سڑکیں بند ہوں تو سکول بند، کبھی احتجاج ہو تو سکول بند۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پورے نظام کی بنیاد ہی اس اصول پر رکھی گئی ہو کہ باقی سب کچھ چلتا رہے، بس تعلیم رک جانی چاہیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بازار کھلے رہتے ہیں، شادی ہال آباد رہتے ہیں، پارکوں میں رش ہوتا ہے، شاپنگ مالز میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی،........

© Daily Urdu (Blogs)