menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khatam e Nabuwat Aur Social Media Ka Fikri Mahaz

43 0
08.09.2026

ختمِ نبوت ﷺ اور سوشل میڈیا کا فکری محاذ

عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔ قرآنِ کریم نے رسول اللہ ﷺ کو خاتم النبیین قرار دیا اور امتِ مسلمہ نے ابتدا ہی سے اس عقیدے کو واضح طور پر تسلیم کیا۔ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ اسی لیے محض ایک تاریخی مسئلہ نہیں بلکہ ایمان، دینی شناخت اور علمی ذمہ داری کا حصہ ہے۔ البتہ ہر دور میں اس کے تقاضے ایک جیسے نہیں رہے۔ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے، اس لیے فکری جدوجہد کا ایک اہم میدان بھی یہی بن چکا ہے۔

آج ایک موبائل فون کے ذریعے کوئی بھی شخص ہزاروں لوگوں تک اپنی بات پہنچا سکتا ہے۔ مذہبی موضوعات بھی اسی ذرائع ابلاغ کا حصہ ہیں۔ قادیانیت کے حوالے سے بھی مختلف قسم کا مواد سوشل میڈیا پر گردش کرتا ہے۔ کہیں اس پر گفتگو ہوتی ہے، کہیں اعتراضات پیش کیے جاتے ہیں اور کہیں ایسے دعوے سامنے آتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ مسئلہ صرف یہ نہیں کہ غلط مواد موجود ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ بہت سے نوجوان اس مواد کو جانچنے کے لیے مستند علمی رہنمائی سے محروم ہیں۔

یہ صورتِ حال ہم سے ایک سنجیدہ سوال کرتی ہے کیا ہم نئی نسل کو عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ صرف جذبات کے ذریعے سمجھا سکتے ہیں؟ جواب واضح ہے کہ نہیں۔ آج کے نوجوان کے سامنے سوال ہے، وہ دلیل مانگتا ہے، حوالہ دیکھتا ہے اور مختلف آرا کا تقابل کرتا ہے۔ اگر اسے اپنے عقیدے کی بنیاد، اس کے دلائل اور امت کی علمی روایت کا علم نہیں ہوگا تو محض نعرے اسے فکری طور پر مضبوط نہیں کر سکتے۔

قادیانیت کے........

© Daily Urdu (Blogs)