menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Epstein Files: Taaqat, Paisa Aur Khamoshi

12 1
03.02.2026

امریکہ میں ایک کہاوت ہے:

"If you want to know how power really works, dont look at the laws, look at the exceptions. "

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ طاقت حقیقت میں کیسے کام کرتی ہے تو قوانین مت دیکھیں، استثناؤں کو دیکھیں۔

جیفری ایپسٹین شاید اسی استثنا کی سب سے خوفناک مثال تھا۔

جیفری ایڈورڈ ایپسٹین کوئی صدر نہیں تھا، کوئی وزیر اعظم نہیں تھا، کوئی عالمی ادارے کا سربراہ بھی نہیں تھا، مگر اس کے رابطے وائٹ ہاؤس سے بکنگھم پیلس تک پھیلے ہوئے تھے۔ وہ ایک ایسا شخص تھا جو بظاہر مالیاتی دنیا کا ایک خاموش کھلاڑی تھا، مگر پس پردہ طاقت کے ان ایوانوں میں آزادانہ آ جا رہا تھا جہاں عام آدمی کا داخلہ خواب بھی نہیں ہوتا۔

ایپسٹین 20 جنوری 1953ء کو نیویارک کے علاقے بروکلین میں پیدا ہوا۔ اس کا خاندان متوسط طبقے سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے کبھی کسی بڑی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل نہیں کی، مگر غیر معمولی ذہانت اور خود اعتمادی نے اسے بہت جلد اشرافیہ کے قریب پہنچا دیا۔

ستر کی دہائی میں اس نے ایک پرائیویٹ اسکول میں ریاضی اور فزکس پڑھانا شروع کیا۔ سوال یہ ہے کہ بغیر ڈگری کے وہ استاد کیسے بنا؟ یہی وہ پہلا سوال ہے جو ایپسٹین کے گرد بننے والی دھند کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

بعد میں وہ وال اسٹریٹ پہنچا، وہاں اس نے ایک سرمایہ کاری فرم میں کام شروع کیا، پھر اپنی ہی مالیاتی سروس کمپنی بنا لی۔ اس کمپنی کے کلائنٹس کون تھے؟ یہ آج تک مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکا۔ مگر اتنا ضرور معلوم ہے کہ ایپسٹین ارب پتی بن گیا، اس کے پاس نیویارک میں لگژری مینشن،........

© Daily Urdu (Blogs)