Washington Mein Tareekhi Muaqaf
واشنگٹن میں تاریخی موقف
واشنگٹن ڈی سی، جو امریکی طاقت کا گڑھ اور بین الاقوامی سفارت کاری کا مرکز ہے، وہاں پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا فلسطین کے معاملے پر دیا گیا بیان سفارتی حلقوں میں شدید بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ یہ بیان صرف ایک معمولی پریس کانفرنس نہیں تھا، بلکہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے جس نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اصولوں کو نہ صرف دہرایا، بلکہ اُسے امریکہ کے قلب میں ڈٹ کر پیش کیا۔
اسحاق ڈار نے جب صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ "ہم ابراہام ایکارڈز، پر کسی بھی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کریں گے"، تو یہ اُن ممالک کے لیے ایک واضح پیغام تھا جو فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ ابراہام معاہدے، جنہیں مشرقِ وسطیٰ میں امن کی راہ میں ایک........
