menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khaleeji Sifarat Karon Ke Badalte Zawiye

19 0
wednesday

خلیجی سفارت کاری کے بدلتے زاویے

بین الاقوامی سیاست میں بعض اوقات ایسے لمحات جنم لیتے ہیں جب بظاہر الگ الگ دکھائی دینے والے معاشی، سفارتی اور تزویراتی عوامل ایک نقطے پر آ کر اس قدر گتھم گتھا ہو جاتے ہیں کہ ان کی تفہیم محض روایتی تجزیاتی پیمانوں سے ممکن نہیں رہتی۔ حالیہ ایران۔ امریکہ کشیدگی اور اس کے گرد بننے والا علاقائی منظرنامہ بھی اسی نوعیت کا ایک پیچیدہ باب ہے، جہاں خلیجی سیاست، مالی دباؤ اور سفارتی ترجیحات نے مل کر ایک ایسا ماحول تشکیل دیا ہے جس میں "برادر اسلامی ممالک" کی باہمی صف بندی بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

یہ حقیقت اب کسی سے پوشیدہ نہیں کہ مشرقِ وسطیٰ کی سیاست محض نظریاتی یا مذہبی بنیادوں پر نہیں چلتی بلکہ اس کے پیچھے معاشی مفادات، سلامتی کے خدشات اور عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کی باریک پرتیں کارفرما ہوتی ہیں۔ اسی تناظر میں جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی نے شدت اختیار کی تو خطے کے دیگر ممالک کے لیے یہ محض ایک خارجی تنازع نہیں رہا بلکہ ایک ایسا چیلنج بن گیا جس نے ان کی داخلی اور خارجی پالیسیوں کو بھی براہِ راست متاثر کیا۔

برصغیر کے ایک اہم ملک کی حالیہ صورتحال اس پیچیدہ گتھی کی واضح مثال ہے۔ ایک جانب وہ ملک اپنی کمزور معاشی حالت، محدود زرِ مبادلہ ذخائر اور عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ کا سامنا کر رہا تھا، تو دوسری جانب اس نے خود کو ایک ذمہ دار علاقائی کردار کے طور پر پیش کرتے ہوئے........

© Daily Urdu (Blogs)