menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Banam Shaza Fatima Minister It

36 0
28.06.2026

بنام شیزا فاطمہ منسٹر آئی ٹی

ہمارے دوست، معروف صحافی رؤف کلاسرا نے حال ہی میں موبائل ٹاورز کے نام پر شیزا فاطمہ کی طرف سے عوامی املاک پر ہونے والی ممکنہ یلغار کو بے نقاب کیا تو ایک ایسا بل، جو قومی اسمبلی سے منظور ہو کر سینیٹ تک پہنچ چکا تھا، عوامی دباؤ کے باعث رک گیا۔ یہ ایک بڑی کامیابی تھی، مگر آئی ٹی منسٹری کا یہ ظلم تو ابھی بے نقاب ہوا، مگر اس منسٹری کے نیچے لوگوں پہ برسوں سے ٹاورز کی زبردستی تنصیب کا جو ظلم خاموشی سے ڈھایا جاتا رہا ہے، اس کا کسی کو علم نہیں۔

اس تنصیب کا شکار کوئی اور نہیں میرے بچپن کا دوست ہے، جو اپنے ذاتی گھر کے عین سامنے ورید ٹیلی کام کے ایک غلط نصب شدہ ٹاور، جس نے اس کے گھر کا راستہ بند کر دیا، کو ہٹانے کے لیے دو دہائیوں سے دربدر بھٹک رہا ہے۔

مری کی سرسبز پہاڑیوں میں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر واقع گاؤں مسوٹ کے محمد اکابر نے نوے کی دہائی میں ہزاروں تارکینِ وطن پاکستانیوں کی طرح کینیڈا ہجرت کی۔ وہاں دن رات محنت کرکے پائی پائی جوڑی اور یہاں موضع "ٹہیریاں" کی ایک پہاڑی پر اپنا خوابوں کا گھر بنایا۔ ہر اینٹ اس کی کمائی کی........

© Daily Urdu (Blogs)