Kya Waqai America Iran Muahida Ho Jaye Ga?
کیا واقعی امریکا ایران معاہدہ ہوجائے گا؟
مشرق وسطیٰ میں خوف ناک جنگ اور پھر دو ماہ تک نازک سیزفائر کے دوران تیز و تند بیانات کے بعد اب امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ امن معاہدے کا حتمی متن طے پاچکا ہے اور فریقین اب عملی اقدامات اور اعلان کے طریقہ کار پر کام کررہے ہیں۔ اس خبر پر پوری دنیا سکھ کا سانس لے گی کیونکہ آبنائے ہرمز کھلنے سے تیل کی تجارت مکمل بحال ہوجائے گی اور معاشی دباو کم ہوسکے گا۔
آٹھ اپریل کو سیزفائر ہونے کے بعد بھی دونوں ملکوں میں جھڑپیں جاری رہی ہیں۔ خلیج فارس میں فریقین نے ایک دوسرے پر کئی حملے کیے اور مذاکرات کھٹائی میں پڑتے رہے۔ کئی بار صدر ٹرمپ نے معاہدہ ہونے کی بات کی لیکن اہم نکات پر عدم اتفاق سے معاملہ لٹکتا رہا۔ لیکن اب عالمی میڈیا رپورٹ کررہا ہے کہ مجوزہ معاہدہ جلد دستخط کے لیے تیار ہوگا۔ یہ صرف جنگ بندی تک محدود نہیں بلکہ اس میں آبنائے ہرمز کی بحالی، ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات، اقتصادی........
