Qaum Parasti Ka Safar
قوم (Nation) محض افراد کے کسی اتفاقی مجموعے کا نام نہیں بلکہ ایک ایسی زندہ اجتماعی حقیقت ہے جو وقت، تاریخ اور شعور کے امتزاج سے وجود میں آتی ہے۔ لفظ Nation لاطینی زبان کے لفظ nasci سے ماخوذ ہے، جس کے معنی "پیدا ہونا" ہیں۔ یہ اشتقاق اس امر کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ قوم ایک فطری، نامیاتی اور ارتقائی مظہر ہے جو انسانی معاشروں میں تدریجاً تشکیل پاتا ہے۔ قوم دراصل ایک ایسی اجتماعی شناخت ہے جس میں افراد خود کو محض قانونی یا جغرافیائی بنیاد پر نہیں بلکہ ذہنی، جذباتی اور تہذیبی سطح پر ایک دوسرے سے وابستہ محسوس کرتے ہیں۔ یہی احساسِ وابستگی قوم کو دوام اور قوت عطا کرتا ہے۔
قوم کی ساخت کو سمجھنے کے لیے اسے تین بنیادی زاویوں سے دیکھا جاتا ہے۔ ثقافتی اعتبار سے قوم کے افراد مشترک زبان، مشترک مذہب یا اعتقادی نظام، تاریخی تجربات اور اجتماعی یادداشت، روایات، رسوم اور اقدار جیسےمشترک عناصر کے ذریعے باہم جڑے ہوتے ہیں یہ عناصر قوم کو داخلی وحدت........
