menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Mein Angrezi Ka Tasallut Kyun Barqarar Hai?

24 0
13.05.2026

پاکستان میں انگریزی کا تسلط کیوں برقرار ہے؟

پاکستان میں انگریزی زبان محض ایک زبان نہیں بلکہ طاقت، اختیار، روزگار اور سماجی برتری کی علامت بن چکی ہے۔ ایک ایسا ملک جہاں کروڑوں لوگ اپنی مادری زبانوں میں سوچتے ہیں لیکن کامیابی کا دروازہ انگریزی کے نام سے کھلتا ہے، وہاں زبان صرف ابلاغ کا ذریعہ نہیں رہتی بلکہ طبقاتی تقسیم کی دیوار بن جاتی ہے۔ آج کا پاکستانی بچہ جب سکول میں داخل ہوتا ہے تو اس کے سامنے سب سے بڑی حقیقت یہی رکھی جاتی ہے کہ اگر وہ انگریزی نہیں سیکھ سکا تو ترقی کے کئی راستے اس پر بند رہیں گے۔ یہ احساس پوری قوم کے ذہن میں احساسِ کمتری اور ذہنی غلامی کو جنم دیتا ہے۔

برطانوی استعمار نے برصغیر میں انگریزی کو اقتدار کی زبان بنایا تھا۔ آزادی کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان اپنی قومی زبان اُردو اور علاقائی زبانوں کو ترقی دے گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔ ریاستی اداروں، عدالتوں، بیوروکریسی اور اعلیٰ تعلیم میں انگریزی کو وہی حیثیت حاصل رہی جو نوآبادیاتی دور میں تھی۔ ماہر لسانیات Ngũgĩ wa Thiong'o نے کہا تھا: "جب کسی قوم سے اس کی زبان چھین لی جائے تو اس کی سوچ بھی غلام بن جاتی ہے"۔ پاکستان میں یہ صورتحال مختلف انداز میں دکھائی دیتی ہے۔

پاکستانی نوجوانوں کو انگریزی سیکھنے میں سب سے بڑی مشکل تعلیمی عدم مساوات کا سامنا ہے۔ ایک طرف مہنگے نجی سکول ہیں جہاں بچہ شروع سے انگریزی ماحول میں تعلیم حاصل کرتا ہے اور دوسری طرف سرکاری سکول ہیں جہاں انگریزی ایک خوف کی صورت میں پڑھائی جاتی ہے۔ برٹش کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق"........

© Daily Urdu (Blogs)