menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nishtar Colony Sahulat Bazar Landay Bazar Mein Tabdeel

36 0
10.10.2026

نشتر کالونی سہولت بازار" لنڈے بازار" میں تبدیل

لاہور کی تحصیل نشترکے علاقے نشتر کالونی کے"سہولت بازار" میں گزشتہ روز میرا جانا ہوا، مگر وہاں کا احوال دیکھ کر دل کو شدید ٹھیس پہنچی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے عوام کی سہولت، سستے ریلیف اور ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے کروڑوں روپے کے ٹیکسوں سے اس منصوبے کا آغاز کیا تھا تاکہ غریب کا بھلا ہو سکے۔ مگر افسوس! ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اس تمام محنت پر پانی پھیر دیا اور مریم نواز کے اس فلاحی و قیمتی منصوبے کو ایک عام سے"لنڈا بازار" میں تبدیل کرکے اس کا ستیاناس کر دیا۔ جس جگہ کو ایک بہترین ماڈل مارکیٹ بننا تھا، جہاں نظم و ضبط اور سستے داموں کی حکمرانی ہونی تھی، وہاں اب ہر اتوار اور جمعرات کو لنڈے کا بازار سجا دیا جاتا ہے۔ اس بدانتظامی نے نہ صرف سرکاری منصوبے کے حسن کو خاک میں ملا دیا ہے بلکہ عوامی ریلیف کے غبارے سے بھی ہوا نکال دی ہے۔

کسی بھی سستے بازار کا سب سے بنیادی مقصد سفید پوش طبقے کو آٹا، دالیں اور گوشت رعایتی نرخوں پر فراہم کرنا ہوتا ہے۔ لیکن نشتر کالونی کے اس نام نہاد سہولت بازار کا المیہ دیکھیے کہ یہاں غریب........

© Daily Urdu (Blogs)