Chaye Meri Muhabbat
دنیا عجیب جگہ ہے۔ یہاں لوگ موسموں کے ساتھ محبتیں بدل لیتے ہیں۔ سردیوں میں کافی، گرمیوں میں کولڈ ڈرنک، بارش میں پکوڑے اور خزاں میں اداسی پسند آجاتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی محبتیں موسموں کی محتاج نہیں ہوتیں۔ ان کے دل میں اگر کسی چیز نے جگہ بنا لی تو پھر سورج آگ برسائے یا برف گرے، محبت اپنی جگہ قائم رہتی ہے۔ میری زندگی میں بھی ایک ایسی ہی محبت ہے اور وہ محبت چائے ہے۔
میں نے دنیا کے بڑے بڑے فلسفیوں کو پڑھا، دانشوروں کو سنا، سیاستدانوں کی تقریریں دیکھیں لیکن جتنی وفاداری ایک کپ چائے نے نبھائی شاید ہی کسی اور نے نبھائی ہو۔ انسان ناراض ہوجاتا ہے، دوست بدل جاتے ہیں، رشتے وقت کے ساتھ پھیکے پڑ جاتے ہیں لیکن چائے ہمیشہ وہی رہتی ہے۔ گرم، خوشبودار اور دل کو سکون دینے والی۔ آپ گرمی کی شدت دیکھ لیجیے۔ پنکھا چل رہا ہوتا ہے، اے سی اپنی آخری سانسیں لے رہا ہوتا ہے، ماتھے پر پسینہ بہہ رہا ہوتا ہے لیکن اس سب کے باوجود دل کے کسی کونے سے ایک آواز آتی ہے "یار ایک کپ چائے ہوجائے!"۔ اب سائنسدان اس کیفیت کو شاید پاگل پن کہیں لیکن........
