Masla Falasteen Aur Edward Said Ka Fikri Zaviya
مسئلہ فلسطین اور ایڈورڈ سعید کا فکری زاویہ
دنیا کے پیچیدہ ترین تنازعات میں مسئلہ فلسطین ایک ایسا المیہ ہے جو محض سرحدوں کی تقسیم یا زمین کے تنازع تک محدود نہیں، بلکہ یہ تاریخ، شناخت، طاقت اور بیانیے کی جنگ بھی ہے۔ اس مسئلے کو اگر گہرائی سے سمجھنا ہو تو کے نظریات ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ سعید نہ صرف ایک بڑے ادیب اور نقاد تھے بلکہ وہ خود ایک فلسطینی جلاوطن بھی تھے، اس لیے ان کی تحریروں میں ذاتی تجربہ اور فکری بصیرت کا حسین امتزاج ملتا ہے۔
فلسطین کی سرزمین صدیوں سے مختلف تہذیبوں کا مرکز رہی، مگر بیسویں صدی میں حالات نے ایک نیا رخ اختیار کیا جب کے قیام کے بعد لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل ہو گئے۔ یہ سانحہ جسے فلسطینی "نکبہ" کے نام سے یاد کرتے ہیں، صرف ایک ہجرت نہیں بلکہ ایک پوری قوم کی شناخت کے بکھر جانے کا استعارہ بن گیا۔ آج بھی کے عوام اپنی زمین، حقِ خودارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے........
