menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ki Azadi Mein Makalme Ki Ahmiyat

29 0
13.08.2026

پاکستان کی آزادی میں مکالمے کی اہمیت

الحمداللہ! ہم پاکستانی ہر سال پاکستان کے وجود میں آنے کا جشن پچھلے سال سے زیادہ بڑھ چڑھ کر مناتے ہیں۔ پاکستان کے لئے دی گئی قربانیوں کا بڑھ چڑھ کر تذکرہ کرتے ہیں اور ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیساتھ شکریہ بھی کرتے ہیں۔ سماجی ابلاغ پر ملک سے محبت کیے ایسے مظاہرے کرتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ جاتی ہے اور انہیں بطور حب الوطنی کے ثبوت پر پیش کرتے ہیں۔ لفظ آزادی اپنے اندرکس قدر خوبصورتی اور رعنائی چھپائے ہوئے ہے اس کا صحیح اندازہ وہی لگا سکتا ہے جس نے غلامی کی صعوبتیں جھیلی ہوں۔ ہم یہاں اس کی ذرا مختلف وضاحت کر لیتے ہیں، انسان اپنے نفس کی غلامی سے آزاد ہوکر ہی اپنے خالق کی حقیقی قرب کا حقدار کہلانے کے لائق ہوتا ہے۔ دیکھا جائے تو حقیقی آزادی اسے ہی کہا جاسکتا ہے جہاں نا زندگی میں کوئی سزا ر ہے اور ناہی دارِ فانی سے کوچ کرنے کا غم ستاتا ہے بلکہ دوسرے جہاں کا سدھر جانے کا یقین بھی آنے لگتا ہے۔

معاشرہ ایک زبان بولتا ہے، ایک سمت میں سوچتا ہے اور اپنی اجتماعی منزل کا تعین کرتا ہے یعنی حقیقی ترقی اتحاد کے مرہون منت ہوتی ہے۔ ہمارے لئے پاکستان کی تحریک آزادی سے بڑا کوئی سبق یکجہتی اور یگانگت کی مثال نہیں ہوسکتا جہاں مسائل مختلف تھے، عقائد مختلف تھے، زبانیں مختلف تھیں، علاقے مختلف تھے لیکن نظریہ ایک تھا اور وہ تھا آزادی کا حصول۔ سب نے سب کچھ بالائے تاق رکھ چھوڑا تھا اور صرف نظریہ کی تکمیل کیلئے سرپر کفن باندھ کر نکل کھڑے ہوئے۔ سب نے آزادی تک کسی اور معاملے پر دھیان نا دینے کا مصمم ارادہ کرلیا تھاجس کی تکمیل کیلئے نا مال کی فکر کی، ناجان کی فکر لاحق ہوئی، عزت و آبروبھی لٹا دی گئی، اللہ رب العزت نے اس تحریک کو مقبول کیا اور ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا گیا۔ یہ آزادی اپنے آپ میں........

© Daily Urdu (Blogs)